Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

44 سالہ مصباح الحق نے مشکل وقت میں پشاور زلمی کے لیے 55 گیندوں پر 59 رنز بنا کر لاہور قلندرز کے خلاف اپنی ٹیم کو ناقابل یقین فتح دلائی اور ثابت کر دیا کہ عمر صرف ایک نمبر ہے۔ مصباح الحق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نصف سنچری اسکور کرنے والے سب سے عمر رسیدہ کرکٹر بن گئے ہیں۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ کسی بھی چیز کا جنون اور اس سے محبت ختم ہو جائے تو پھر اس شعبے سے منسلک رہنا ٹھیک نہیں ہے، میں مشکل صورتحال اور چینلجز کو آج بھی انجوائے کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں اسی لیے کھیل رہا ہوں کیونکہ میں نے خود کو فٹ رکھا ہوا ہے، مجھ میں آج بھی جذبہ ہے اور رنز کی بھوک ہے، میں نے ٹریننگ نہیں چھوڑی اور محنت کر کے اپنے آپ کو تیار کرتا رہا۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ کوئی بھی کھلاڑی کتنا اپنے آپ کو فٹ رکھتا ہے اس کا انحصار اسی پر ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ میچ کے دوران قسمت نے بھی ہمارا بھرپور ساتھ دیا، پانچ وکٹیں جلد گرنے کے بعد میں نے اپنے اعصاب پر قابو رکھا اور خراب گیندوں کا انتظار کیا۔