Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے کئی میچز میں بیٹسمینوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور کچھ میچز بھی لو اسکورنگ ہوئے مگر اب کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے شائقین کو بھرپور انداز میں محظوظ کرنے کی تیاری جاری ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شائقین کو چوکوں اور چھکوں سے محظوظ کرنے کے لیے بیٹنگ وکٹ بنائی جا رہی ہے۔
امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ میچز یو اے ای کے برعکس ہائی اسکورنگ ہوں گے۔ یو اے ای میں تمام ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کے فیصلے کو ترجیح دی تاہم نیشنل اسٹیڈیم کی بیٹنگ وکٹ پر یہ ٹرینڈ بھی تبدیل ہو سکتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پاکستان میں ہونے والے آٹھ میچز 9 مارچ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوں گے۔