Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارت کو پاکستان مخالف پالیسی کے معاملے میں ہر فورم پر منہ کی کھانی پڑی۔ بھارت نے 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2023 میں آئی سی سی ورلڈکپ کی میزبانی کرنی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے یہ نکتہ اٹھایا کہ حال ہی میں بھارت نے پاکستان کی شوٹنگ اور اسنوکر ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کیا تھا جس وجہ سے پاکستانی کھلاڑی دونوں انٹرنیشنل ایونٹس میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔
پی سی بی نے موقف اختیار کیا کہ آئی سی سی نے دو بڑے ٹورنامنٹس کی میزبانی بھارت کو دے رکھی ہے، اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کو ویزے جاری کیے جائیں گے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے کہا ہے کہ اگر بھارت پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ورلڈکپ ایونٹس کیلئے ویزوں کے اجراء کی پیشگی اور تحریری ضمانت نہیں دیتا تو بھارت سے میگا ایونٹس کی میزبانی واپس لی جائے۔ آئی سی سی نے دونوں ٹورنامنٹس کا بھارت میں انعقاد پاکستانی کرکٹرز اور آفیشلز کے ویزوں کی ضمانت سے مشروط کر دی ہے۔