Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی ایس ایل میں باصلاحیت بولرز تو سامنے آ رہے ہیں مگر باصلاحیت بلے بازوں کی کمی شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ اس موضوع پر یونس خان نے خاموشی کو توڑا اور اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نئے بلے باز ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں چھکے اور چوکے لگانے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ دیر تک کریز پر موجود رہنے سے قاصر ہیں۔
سابق کپتان کا نئے کھلاڑیوں کے بارے میں کہنا تھا کہ میں نے کئی کھلاڑیوں کو نیٹ میں پریکٹس کرتے دیکھا ہے، وہ تکنیک پر محنت کرنے کی بجائے صرف ہٹنگ کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی صرف شارٹس مارنے کا گیم نہیں ہے بلکہ کریز پر سیٹ ہو کر شارٹس لگانے پڑتے ہیں۔ اس موقع پر یونس خان نے پولارڈ اور شین واٹسن کے گیم پلان کو سراہا۔