Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر اور چئیرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے عندیہ دیا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ چند ایسے کھلاڑی ہیں جن کے ساتھ فٹنس کا تھوڑا مسئلہ ہے اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف آرام دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ خود کو آرام دینے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، پی ایس ایل کے اختتام پر اس کا فیصلہ کروں گا۔
ورلڈکپ اسکواڈ کے حوالے سے سرفراز احمد نے واضح کر دیا ہے کہ ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی، جو کھلاڑی گزشتہ ایک سال سے ٹیم میں کھیل رہیں ہیں انہیں ورلڈکپ میں کھیلانا زیادہ بہتر ہو گا جبکہ فاسٹ بولرز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تین بولرز ایسے ہیں جنہیں ورلڈکپ کھیلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ دو فاسٹ بولرز کا فیصلہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے اختتام پر کیا جائے گا۔