Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جارح مزاج مڈل آرڈر بیٹسمین عمراکمل نے پی ایس ایل کے چوتھے سیزن میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر کے پاکستان ٹیم میں اپنی واپسی کا راستہ ہموار کر لیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے مطابق ہیڈکوچ مکی آرتھر، عمر اکمل کو آسٹریلیا کے خلاف آزمانا چاہتے ہیں۔
کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی ہیں انہوں نے پی ایس ایل سیزن فور میں دو، تین میچ وننگ اننگز کھیلی ہیں اور ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا اگر عمر اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوتی ہے تو مجھے بہت خوشی ہو گی کیونکہ وہ ایک میچ ونر کھلاڑی ہیں اور ان میں یہ صلاحیت ہے کہ مشکل وقت میں اکیلے ہی ٹیم کو جتوا سکتے ہیں۔