Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ہر سال دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ٹی ٹوئنٹی لیگز کا میلہ لگتا ہے۔ اب ایک نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف ہونے جا رہی جو کہ اسکاٹ لینڈ، نیدرلینڈز اور آئرلینڈ نے مشترکہ طور پر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تینوں ممالک سے دو، دو ٹیموں بنائی جائیں گی یعنی ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ہر ٹیم کو 16 رکنی اسکواڈ منتخب کرنے کی اجازت ہو گی جس میں 9 مقامی اور 7 غیرملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ پلئینگ الیون میں 6 مقامی اور 5 غیرملکی کھلاڑی کھیل سکیں گے۔
اس کو یورپین ٹی ٹوئنٹی لیگ کا نام دیا گیا ہے جو کہ رواں سال 30 اگست سے 22 ستمبر تک کھیلی جائے گی۔ ابتدائی طور پر منتظمین اور اسپانسرز کے درمیان دس سالہ معاہدہ ہوا ہے۔