Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ سال ساؤتھ افریقہ میں ہونے والا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کرکٹ آسٹریلیا پر قہر بن کر ٹوٹا۔ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ پر پابندی عائد ہونے کے بعد سب نے دیکھا کہ آسٹریلوی ٹیم مشکلات میں دھنستی چلی گئی۔ آسٹریلیا کو پہلی مرتبہ اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز بھی ہارنی پڑی۔
ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ کی پابندی رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہو جائے گی اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں کرکٹرز ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔ شین وارن نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وانر اور سمتھ کی واپسی ہو گئی تو آسٹریلیا کامیابی سے ٹاٹئل کا دفاع کر لے گا۔
سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر نے کہا کہ جب آپ کو وقفہ مل جائے تو آپ کا ذہن تروتازہ ہو جاتا ہے، آپ پھر سے بھوک محسوس کرتے ہیں اور احساس ہوتا ہے کہ کرکٹ ہمارے لیے کتنی اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کا ریکارڈ شاندار ہے اور وہ واپسی کے حقدار ہیں۔