Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم کے آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کا ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ شاندار ہے لیکن وہ ٹیم کے کسی کام کا نہیں۔ آل راؤنڈر نے 26 ون ڈے میچوں میں 42.66 کی اوسط سے 896 رنز بنا رکھے ہیں جس میں 6 نصف سنچریاں اور ایک سنچری شامل ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انھوں نے جب بھی 50 سے زیادہ اسکور کیا آسٹریلیا کو اس میچ میں شکست ہوئی اور ایسا کُل سات مرتبہ ہوا۔
بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں آل راؤنڈر نے اپنے کیریئر کی ساتویں نصف سنچری اسکور کی تھی اور اس میچ کے آخری اوور میں آسٹریلیا کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ آخری 6 گیندوں پر کینگروز کو جیت کے لیے 11 رنز درکار تھے اور مارکس اسٹوئنس 52 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے میچ میں 8 رنز سے فتح اپنے نام کی۔