Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے پہلے سیزن سے لے کر اب تک لاہور قلندرز کی کارکردگی جوں کی توں ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کبھی اچھے بیٹسمینوں پر انحصار کرتی ہے، کبھی مفید بولرز کا انتخاب کرتی ہے تو کبھی آل راؤنڈرز سے امیدیں لگاتی ہے لیکن نتائج تبدیل نہیں ہوئے۔ سوشل میڈیا پر لاہور قلندرز کے مداحوں کے ساتھ ساتھ سابق کرکٹرز بھی ان کی کارکردگی سے مایوس نظر آ رہے ہیں۔
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیم کے کوچ عتیق الزمان نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز نے ہر جگہ تبدیلی کر کے دیکھ لی ہے، اب انھیں چاہیے کہ آئندہ سیزن میں کوچ اور ٹیم مینجر کو تبدیل کر لیں شاید کچھ تبدیلی آ جائے۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل فور سے باہر نہیں ہوئی ہے۔ لاہور نے اپنے دو اہم میچز نیشنل اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے خلاف کھیلنے ہیں۔ ملتان کی ٹیم پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔