Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بیٹسمین شین واٹسن نے پاکستان سپر لیگ کے اختتامی مرحلے کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کیا تو کوئٹہ کے کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے جبکہ سابق ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈوین براوو بھی شین واٹسن کے فیصلے سے خوش نظر آ رہے ہیں۔
سرفراز احمد تو پاکستان پہنچ چکے ہیں اور غیرملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ بھی جلد شروع ہو جائے گا۔ سرفراز احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سب شین واٹسن کے فیصلے سے بڑے خوش ہیں اور پاکستانی ان کا گرمجوشی سے استقبال کریں گے۔
انھوں نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ شین واٹسن کے آنے سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا ٹائٹل جیت جائے گی۔ شین واٹسن کو پاکستان لانے کیلئے ٹیم مالک ندیم عمر نے سرتوڑ کوششیں کیں جس میں وہ کامیاب ہوئے۔