Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

جارح مزاج بیٹسمین عمر اکمل کا کہنا ہے پی ایس ایل میں اب تک جو پرفارمنس ہوئی اس سے مطمئن نہیں ہوں، مزید اچھا پرفارم کر کے ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹسمین بننا چاہتا ہوں اور جس طرح مجھے میرے کوچ اعتماد دے رہے ہیں یقین ہے کہ میں اچھا پرفارم کر کے ایونٹ کا ٹاپ بیٹسمین بن سکتا ہوں۔
عمر اکمل نے کہا کہ پی ایس ایل فور میرے لیے بہت اہم ٹورنامنٹ ہے کیونکہ گزشتہ دو سال میری فارم اتنی خاص نہیں رہی تھی اور یہاں پرفارم کر کے ایک بار پھر ٹیم میں واپسی کرنا چاہتا ہوں مگر ابھی میرا فوکس صرف پی ایس ایل پر ہے۔
انھوں نے کہا کہ لیگ کا آخری مرحلہ کراچی میں کھیلا جا رہا ہے جہاں تمام میچز بہت اہم ہونگے، میری پوری کوشش ہو گی کہ بڑے میچوں میں اچھا پرفارم کروں اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل کا پہلا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔