Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستانی کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق کو چیف سلیکٹر انضمام الحق کا بھتیجا ہونے کی وجہ سے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے مگر اس ٹیگ کو اپنے اوپر سے ہٹانے کے لیے انہوں نے خوب محنت کی۔ حال ہی میں انھوں نے دورہ جنوبی افریقہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ناقدین کے منہ بند کر دئیے۔ امام الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے سنچری بنائی اور منہ پر انگلی رکھ کر کارکردگی پر انگلی اٹھانے والوں کو خاموش رہنے کا اشارہ کیا تھا۔
اپنی اس جذباتی حرکت پر وہ کافی نادم ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں کیا۔ امام الحق کا کہنا تھا کہ میں اپنے اوپر ہونے والی تنقید پر بہت افسردہ تھا اور رویا بھی تھا مگر میں اپنی اس حرکت پر بھی شرمندہ ہوں اور سب سے معذرت چاہتا ہوں۔ امام الحق پہلی دفعہ پی ایس ایل بھی کھیل رہے ہیں جہاں وہ پشاور زلمی کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور اب تک ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے۔