Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی میں میچز کھیلنے کے لیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے اور ان میچز میں پرپل فورس اب گرین فورس میں نظر آئے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز ملک میں کھیلنے کی خوشی میں اپنی کٹ میں شامل گولڈن رنگ کو ہرے رنگ میں تبدیل کر لیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس ٹیبل میں نمبرون پوزیشن پر ہے۔
پرپل فورس نے اب تک ایونٹ میں نو میچز کھیلے ہیں جن میں سے سات میں کامیابی حاصل کی اور دو میں شکست ہوئی۔ سب سے پہلے پلے آف میچز میں کوالیفائی کرنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 10 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔ واضح رہے کہ کوئٹہ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا اپنے آبائی شہر میں یہ پہلا پی ایس ایل میچ ہو گا۔