Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

شین واٹسن نے گزشتہ روز کافی سوچ بچار کے بعد پاکستان آنے کا اعلان کیا اور اب وہ کراچی آنے کے لیے پرجوش ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں شین واٹسن نے کہا کہ وہ چودہ سال بعد پاکستان آ رہے ہیں اور یہ وہ جگہ ہے جہاں کرکٹ کے بہت پرجوش فینز موجود ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرافی جیتنے کے لیے اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
ٹویٹ کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں شین واٹسن نے کہا کہ پاکستان آنے کا فیصلہ بہت مشکل تھا، اپنی فیملی اور اہلیہ کو اس بات پر قائل کیا جو مشکل تھا۔
انھوں نے کہا کہ کوئٹہ کی ٹیم کو ایونٹ کے درمیان میں چھوڑ کر جانے کا فیصلہ بھی آسان نہیں تھا اس لیے خوش ہوں کہ اب پاکستان جا کر اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانے کی کوشش کروں گا۔ شین واٹسن نے آخر میں اردو میں کہا کہ "پاکستان میں آ رہا ہوں۔"