Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں جہاں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے وہیں پاکستان پہنچنے میں بھی پہلے نمبر پر رہی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مقامی کھلاڑی کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد خوشی سے سرشار نظر آئے۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں میچز کھیلنے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید ہے کہ ٹیم یہاں بھی اپنی شاندار پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھے گی۔
سرفراز احمد نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ اسٹیڈیم آئیں اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کریں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی کھلاڑی جمعہ تک کراچی پہنچ جائیں گے جن میں شین واٹسن بھی شامل ہوں گے جبکہ تمام ٹیموں کی آمد 10 مارچ تک جاری رہے گی۔