Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انگلینڈ کے جونی بیئراسٹو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں کامیابی دلا دی۔ گروس آئلٹ کے میدان پر کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے۔ نیکولس پوران نے 58 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی دو وکٹیں 32 رنز پر گر گئیں مگر جونی بیئراسٹو نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 40 گیندوں پر 68 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو 19ویں اوور میں کامیابی دلائی۔
اس پرفارمنس پر جونی بیئراسٹو مین آف دی میچ قرار پائے۔ انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔