Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور سے کراچی منتقل ہونے والے پی ایس ایل کے میچز کے کم قیمت والے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جبکہ 2 اور 3 ہزاور والے ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی ٹکٹیں نجی کوریئر کمپنی کے مختلف سینٹرز میں دستیاب ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 اور 14 مارچ کے جو میچز لاہور سے کراچی منتقل ہوئے ان کے 500 اور ایک ہزار روپے والے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں، اب صرف دو ہزار اور تین ہزار روپے والے ٹکٹس فروخت ہو رہے ہیں۔
اس کے علاوہ 11 اور 15 مارچ ہونے والے میچز کے تین ہزار والے ٹکٹس بھی فروخت کیلئے دستیاب ہیں۔ 9 مارچ کو لاہور اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ 10 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 11 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، اسی روز رات کو کراچی کنگز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہو گا۔