Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان میں کھیلے جانے والے بقیہ 8 پی ایس ایل میچز کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا اور جلد ہی کمنٹیٹرز بھی کراچی پہنچیں گے۔ شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ "فیلڈنگ گرو" جونٹی رہوڈز بھی کمینٹری کرنے کراچی پہنچ رہے ہیں۔ جونٹی رہوڈز کراچی میں آنے کے لیے کافی پرجوش ہیں۔ جونٹی رہوڈز نے کہا کہ 16-2015 میں پاکستان گیا تھا اور اس مرتبہ بھی وہاں جانے کے لیے بیتاب ہوں۔
پاکستان سپر لیگ کی ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں دیکھ رہا ہوں پاکستان میں کرکٹ کا مستقبل بہت روشن ہے اور اپنے نئے ٹیلنٹ کی بدولت پاکستان کرکٹ کافی آگے جائے گی۔ جونٹی رہوڈز نے مزید کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو پی ایس ایل کے ذریعے غیرملکی کوچز سے سیکھنا چاہیے جس سے مستقبل میں فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔