Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل مزید دلچسپ ہو گیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے 26ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو باآسانی شکست دی۔ یہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نو میچز میں پانچویں شکست تھی اور اب اسے پلے آف مرحلے میں جانے کے لیے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف کراچی میں لازمی فتح درکار ہے۔
شکست کی صورت میں دفاعی چیمپئن ٹیم ایونٹ سے باہر بھی ہو سکتی ہے۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیم اس وقت پلے آف مرحلے میں جانے کی مضبوط امیدوار نظر آ رہی ہیں کیونکہ دونوں ٹیموں نے اپنے دو، دو میچز کھیلنے ہیں۔
کراچی کنگز کو دو میں سے ایک میچ میں کامیابی پلے آف مرحلے میں جگہ دلا سکتی ہے جبکہ لاہور قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کا پتہ صاف کرنے کے لیے اپنے دونوں میچز جیتنا ہوں گے۔