پاکستانی فاسٹ بولر سہیل تنویر نے پاکستان سپر لیگ کے چار سیزن میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی۔ پہلے سیزن میں وہ کراچی کنگز ٹیم کا حصہ تھے۔ دوسرا سیزن انہوں نے لاہور قلندرز ٹیم کی جانب سے کھیلا۔ گزشتہ سال سہیل تنویر ملتان سلطانز کے ساتھ منسلک تھے اور اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہیں۔
سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں کوئٹہ کی جانب سے کھیل کر کارکردگی اچھی رہی ہے، امید ہے آگے بھی ان کے ساتھ سفر جاری رہے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے تھے جس وجہ سے انہوں نے مجھے ریلیز کیا۔ سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کس ٹیم سے کھیل رہے ہیں ایک کھلاڑی کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی ٹیم ہو وہ اپنی سو فیصد کارکردگی دکھائے۔