Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اینٹی کرپشن یونٹ ان دنوں کافی متحرک نظر آ رہا ہے۔ اس نے سری لنکا میں بھی کرپشن کے خلاف کارروائی کی اور سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا پر پابندی عائد کی۔ اب آئی سی سی نے زمبابوے کرکٹ کے سابق ڈائریکٹر اینوک کوپ پر بھی دس سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر رجن نائر نے زمبابوے کے اس وقت کے کپتان گریم کریمر کو فکسنگ کی پیشکش کی اور رجن نائر کا زمبابوے کرکٹ کے ڈائریکٹر اینوک کوپ سے بھی اس حوالے سے تعلق ثابت ہوا جس وجہ سے ان پر دس سال اور رجن نائر پر بیس سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
اینوک کوپ پر آئی سی سی نے تین چارج لگائے ہیں۔ آئی سی سی کے جنرل مینجر ایلکس مارشل کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کرے گا اور امید ہے کہ اس پابندی سے دیگر کرپٹ عناصر کو بھی واضح پیغام جائے گا۔