کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے پی ایس ایل فور میں تیز رفتار سے بولنگ کر کے سب کو متاثر کیا ہے۔ محمد حسنین نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ کیسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کا حصہ بنے۔ محمد حسنین کا کہنا تھا میں نے گلی کرکٹ سے نے ابتداء کی اور کڑی محنت کے بعد پاکستان انڈر-16 ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوا اور پاکستان کیجانب سے انڈر-19 ٹیم میں بھی کھیلا۔
نوجوان فاسٹ بولر نے بتایا کہ کراچی میں "کراچی پریمیر لیگ" کھیل رہا تھا وہاں میں نے کافی آؤٹ کیے تھے، مجھے ہماری ٹیم کے مینجر اعظم خان نے دیکھا، وہ میری بولنگ سے بہت متاثر ہوئے تھے اور یہی بات میری کوئٹہ کی ٹیم میں شامل ہونے کی وجہ بنی۔ محمد حسنین نے کہا کہ ایونٹ میں اب تک 151 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کر چکا ہوں مگر چاہتا ہوں کہ مزید تیزرفتاری سے بولنگ کروں۔