Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے خلاف مصباح الحق کی میچ وننگ اننگز کو کرکٹ حلقوں میں خوب سراہا جا رہا ہے۔ مصباح الحق کے سابق ساتھی کرکٹر یونس خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بہترین مثال ہیں اور نئے ٹیلنٹ کو انن سے سیکھنا چاہیے۔
اس کے علاوہ یونس خان نے کچھ پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم دونوں ساتھ ہوتے تھے تو مشکلیں آسان ہونے لگتی تھیں۔
مصباح الحق نے جوابی ٹویٹ میں یونس خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونس کے ساتھ ہونے سے اعتماد برقرار رکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ مصباح الحق نے 55 گیندوں پر 59 رنز بنا کر لاہور قلندرز سے فتح چھین لی تھی جس کے بعد پشاور کی ٹیم کیجانب سے 44 سالہ مصباح الحق کو سلیوٹ کیا گیا تھا۔