آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہو گا۔ سرفراز احمد کو کھیلانے یا آرام کرانے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ سرفراز احمد نے پہلے ہی آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام کرنے کی تجویز مسترد کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق کینگروز کے خلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں عابد علی اور سعد علی کو موقع دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عمر اکمل، احمد شہزاد اور وقاص مقصود کے نام بھی زیرغور ہیں۔
فہیم اشرف، حسین طلعت کو آسٹریلیا کے خلاف آرام کرانے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ سلیکشن کمیٹی لوئر مڈل آرڈر میں آصف علی کی شمولیت پر بھی غور کر رہی ہے۔ قومی سلیکشن کمیٹی کو فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی پر تحفظات ہیں۔