Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

متحدہ عرب امارات میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کا اختتام ہو گیا ہے اور 26 میچز کے دوران کئی سنسنی خیز مقابلے بھی دیکھنے کو ملے۔ ملتان سلطانز کے خلاف جب لاہور قلندرز کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی تو اے بی ڈویلیئرز اور ڈیوڈ وزے نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور کو فتح دلائی۔ لاہور قلندرز کو آخری گیند پر تین رنز درکار تھے اور ڈیوڈ وزے نے چھکا لگا کر لاہور کیلئے کامیابی حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ بھی سنسنی خیز ہوا۔ کوئٹہ کو آخری گیند پر دو رنز درکار تھے اور سرفراز احمد نے ڈیوڈ وزے کو چھکا لگا کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو تاریخی کامیابی دلائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پشاور زلمی کو آخری گیند پر چار رنز درکار تھے اور لیام ڈوسن نے شاندار چوکا لگا کر پشاور زلمی کیلئے کامیابی حاصل کی تھی۔
لاہور قلندرز کے خلاف اہم میچ میں پشاور زلمی کی 20 رنز پر پانچ وکٹیں گر گئیں تھی اور مصباح الحق نے 59 رنز بنا کر ٹیم کو 125 رنز کا ہدف عبور کرایا۔ پی ایس ایل فور میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان دونوں میچز بھی سنسنی خیز ثابت ہوئے۔