Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے غیرملکی کھلاڑی کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کراچی میں ہلہ گلہ کرنے اور کرکٹ کھیلنے کے لیے بیتاب دکھائی دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی والو! "یلو اسٹورم کے لیے تیار ہو جاؤ اور 11 مارچ کو پورا اسٹیڈیم پیلا کر دینا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم کراچی میں میچز کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں اور مقابلے کے لیے تیار ہیں۔ ڈیرن سیمی نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں ٹائٹل جیتیں گے۔ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ کراچی میں پشاور کی ٹیم 11 مارچ کو کراچی کنگز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ پشاور زلمی کی ٹیم پہلے ہی پلے آف مرحلے میں جگہ بنا چکی ہے۔