Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر اتوار کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ سے قبل اپنی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ فاسٹ بولر اپنی والدہ کی علالت کے باعث 4 مارچ کو ہی دبئی سے پاکستان واپس آ گئے تھے۔ بعدازاں اسی رات محمد عامر کی والدہ کا انتقال ہو گیا تھا۔ متحدہ عرب امارات میں کراچی کنگز کی ٹیم ملتان سلطانز کے خلاف ان کے بغیر ہی میدان میں اتری تھی۔
محمد عامر ابھی اپنے آبائی گاؤں گجر خان میں موجود ہیں۔ فاسٹ بولر آج رات یا ہفتہ کو کراچی پہنچ کر اپنی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے۔ کراچی کنگز کے لیگ مرحلے کے 2 میچ باقی ہیں۔ کراچی کنگز اتوار کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پیر کو پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلے گی۔ پلے آف مرحلے تک رسائی کے لیے کراچی کنگز کا کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری ہے۔