اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے کپتان محمد سمیع اور فخر زمان نے کراچی کے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہفتہ کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے لیے زیادہ تعداد میں میدان میں آئیں۔ لاہور قلندرز اور اسلام آباد ہونائیٹڈ کے میچ کی ٹکٹیں فروخت کے لیے ابھی بھی دستیاب ہیں۔
محمد سمیع نے کہا کہ میں نے اپنی ساری کرکٹ کراچی میں کھیلی ہے اور پی ایس ایل کے اتنے اہم میچ میں کراچی کے تماشائیوں کے سامنے کھیلنا میرے لیے بہت خاص ہو گا۔
دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان کہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کے فینز پورے پاکستان میں موجود ہیں مجھے یقین ہے کہ کراچی میں بھی بھرپور تعداد میں قلندرز آئیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ہفتہ کو کھیلے جانے والا میچ بہت اہم ہو گا اگر دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ فتح حاصل کرتے ہیں تو انہیں بھی پلے آف مرحلے کا ٹکٹ مل سکتا ہے۔