Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں احمد شہزاد نے اب تک اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے اور وہ اس پرفارمنس کے ذریعے ایک مرتبہ پھر پاکستان ٹیم میں جگہ ملنے کے خواہش مند ہیں۔ احمد شہزاد ماضی کی تلخ یادوں کو فراموش کر کے اب بھی پرامید ہیں کہ انہیں دوبارہ پاکستان ٹیم میں جگہ ملے گی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف جارحانہ 73 رنز بنانے والے احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہوں، کبھی ہمت نہیں ہاری اور پورا یقین ہے کہ کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آؤں گا۔
انھوں نے کہا کہ کم عمری سے کرکٹ میں عروج و زوال دیکھے، انسان کو ان حالات سے خود ہی نکلنا ہوتا ہے، زندگی میں تلخیاں اور مشکل وقت آتا ہے آپ ان حالات کا کس طرح مقابلہ کرتے ہیں یہی سوچنے والی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے بھی مجھے بتایا کہ کسی پرانی بات پر افسوس کرنے کے بجائے محنت کریں اس کا صلہ ضرور ملے گا اور اپنے لائف اسٹائل پر بھی توجہ دیں۔ احمد شہزاد نے مزید کہا کہ پانچ ماہ معطلی کے وقت فیملی نے بہت سپورٹ کیا اور اس دوران میں نے اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی اور فٹنس پر کام کیا۔