Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Pakistan Super League (PSL) 2019

پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے خدمات انجام دینے والے وقار یونس خان کا کہنا ہے اس مرتبہ پی ایس ایل میں پاکستان کے تجربہ کار کھلاڑیوں کی کارکردگی نے مایوس کیا ہے، کئی کھلاڑیوں سے توقع تھی کہ وہ اچھا پرفارم کریں گے مگر ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا میں نے محسوس کیا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں۔
سابق کپتان نے کہا کہ جب مسلسل کرکٹ کھیلیں گے تو ایسی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی، انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کو آرام کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔
پی ایس ایل میں زیادہ تر بولنگ ٹیلنٹ سامنے آنے پر وقار یونس نے کہا کہ اس میں کوئی نئی بات نہیں، ایسا 30 سال سے ہو رہا ہے، پاکستان کو فاسٹ بولرز ملتے رہے ہیں اور ملتے رہیں گے، یہ بڑی خوش آئند بات ہے کہ حارث رؤف، محمد موسی، محمد حسنین اور الیاس جیسے بولرز متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔