Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی پاکستان سپر لیگ فور کے آٹھ میچز کے لیے بھرپور مصروفیات جاری ہیں۔ احسان مانی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں مراد علی شاہ اور احسان مانی کو پی ایس ایل تیاریوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے سال حیدرآباد میں میچ کرانے کی خواہش ظاہر کی۔
اس کے بعد چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ نے پی ایس ایل فور کے آٹھ میچز کے لیے صوبائی حکومت نے بہت اچھا کام کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچز کے ذریعے دنیا کو امن کا پیغام دینے میں کامیاب ہوں گے اور مزید ٹیموں کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔ احسان مانی کا کہنا تھا کئی ملکوں کے سیکیورٹی ماہرین کو بھی پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔