Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ کراچی میں جاری ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہے۔ لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ لاہور قلندرز کو کراچی پہنچنے پر اجرک کا خصوصی تحفہ دیا گیا اور ہوٹل میں کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا گیا جبکہ ٹیم کے غیرملکی کھلاڑی بھی جلد پاکستان پہنچیں گے۔
کراچی کنگز کی ٹیم پہلی ٹیم ہے جو اپنے غیرملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کراچی پہنچی ہے جسے ہوٹل آمد پر ڈھول کی تھاپ پر خوش آمدید کہا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم بھی رات گئے اپنے غیرملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ کراچی پہنچی تو اسے سخت سیکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کراچی میں 9 مارچ کو اسلام آباد یونائیتڈ کے مدمقابل ہو گی۔