Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے 26 میچز مکمل ہو چکے ہیں اور بقیہ 8 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے اعدادوشمار پر نظر ڈالیں تو شین واٹسن 332 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ سب سے زیادہ وکٹوں کی بات کی جائے تو حسن علی نے 18 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔ ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز کولن انگرام کے پاس ہے جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 127 رنز اسکور کیے تھے۔
سب سے بہترین بیٹنگ اوسط میں اے بی ڈویلیئرز 55 کی اوسط کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ اسٹرائیک ریٹ میں ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ 174 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ آصف علی نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 18 چھکے لگائے۔
ٹورنامنٹ کا سب سے لمبا چھکا آندرے رسل نے لگایا جو 108 میٹر تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے ایونٹ کی تیز ترین گیند کرائی جو 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تھی۔ 10 رنز پر چار وکٹیں لینے والے سندیپ لمیچنے نے ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین اسپیل کرایا ہے۔