Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ہمیشہ سے اپنے غیرملکی کھلاڑی پاکستان لانے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے اور اس بار ان کے تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں اس لیے کوئٹہ کو پی ایس ایل فور کا ٹائٹل جیتنے کے لیے فیورٹ ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہم تمام کھلاڑیوں کو پاکستان لانے پر راضی ہو گئے ہیں اور فینز کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ اس مرتبہ ہم انھیں مایوس نہیں کریں گے۔
ندیم عمر نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو پاکستان لانے میں معین خان سمیت مینجمنٹ کے ہر شخص نے بھرپور محنت کی جس وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں اپنے ریگولر غیرملکی کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باعث شکست سے دوچار ہو چکی ہے۔