Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کا نیا ٹیلنٹ پی ایس ایل کے میچز اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کے لیے بیتاب ہے۔ پشاور زلمی کے بلےباز امام الحق کا پی ایس ایل میں کھیلنے کا پہلا تجربہ تو ہے ہی مگر اپنی سرزمین پر کوئی بڑا میچ کھیلنے کا بھی ان کے پاس یہ پہلا موقع ہو گا۔ امام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب دعاگو ہیں کہ پاکستان میں پی ایس ایل پرامن طریقے سے مکمل ہوں۔
انھوں نے کہا کہ جتنے بھی غیرملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور یہ پاکستان میں کرکٹ کے مستقبل کے لیے مثبت بات ہے۔
اپنی کرکٹ کے حوالے سے امام الحق نے کہا کہ کبھی بڑے میچز پاکستان میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا مگر پشاور زلمی کا شکرگزار ہوں کہ مجھے یہ موقع فراہم کیا۔ امام الحق نے کراچی کی عوام سے سپورٹ کرنے کی درخواست بھی کی۔ پشاور زلمی کراچی میں 11 مارچ کو کراچی کنگز سے مدمقابل ہو گی۔