Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ون ڈے کرکٹ میں پانچ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ سری لنکا کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے 113 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کی۔ جنوبی افریقی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 251 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو سری لنکن ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
فاف ڈوپلیسی نے اس میچ میں ستاون رنز اسکور کیے اور ون ڈے کیریئر میں پانچ رنز مکمل کیے۔ انھوں نے اب تک 131 ون ڈے میچز میں 46.88 کی شاندار اوسط سے 5,017 رنز اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 11 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ پہلے ون ڈے میں بھی انھوں نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔