Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دونوں ٹیموں میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کے پاس اچھی کارکردگی دکھا کر ہیرو بننے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ کچھ یوں ہی ورلڈکپ 2015 میں پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان کے ساتھ بھی ہوا جب انہوں نے بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کر کے سب کی توجہ حاصل کی۔
ورلڈکپ 2015 میں کھیلے گئے پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں سہیل خان نے شاندار بولنگ کر کے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
بھارتی بیٹسمین روہت شرما، ویرات کوہلی، مہندر سنگھ دھونی، سریش رائنا اور ریحانے ان کا شکار بنے تھے۔ فاسٹ بولر نے اپنے 10 اوورز میں 55 رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں تاہم سہیل خان کی عمدہ پرفارمنس کے باوجود پاکستان وہ میچ جیتنے میں ناکام رہا تھا۔ بھارتی ٹیم کے دیئے گئے 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔