Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ کپتان سرفراز احمد کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ ان کی جگہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کریں گے۔ عمراکمل کی دو سال بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
انضمام الحق نے سرفراز احمد کے آرام نہ کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آرام کا فیصلہ سرفراز کی مشاورت سے ہوا، ٹیم کے دیگر مستقل کھلاڑی بابر اعظم۔ فخر زمان۔ حسن علی۔ شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان کو بھی آرام دیا گیا ہے۔
پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر سلیکشن کمیٹی عمر اکمل پر مہربان ہو گئی۔ فاسٹ بولر محمد عباس اور محمد حسنین جبکہ عابد علی اور سعد علی بھی پہلی بار قومی ٹیم کا حصہ بن گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔