Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بھارتی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں اپنی فوج کو سپورٹ کرنے کے لیے آرمی کیپس پہن کر میچ کھیلا۔ حیران کن طور پر آئی سی سی نے بھی چیریٹی کے نام پر انھیں میچ کھیلنے کی اجازت دے دی مگر بھارتی ٹیم کو اس میچ میں منہ کی کھانی پڑی۔ آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت کو 32 رنز سے شکست کا مزہ چکھا دیا۔
بھارتی شہر رانچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کی دھنائی کرتے ہوئے 313 رنز بنا ڈالے۔ 314 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز ہی مایوس کن رہا، بھارت کی پوری ٹیم 281 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے 123 رنز بھی رائیگاں گئے۔