Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز کو گزستہ تین سال سے پاکستان سپر لیگ میں مسائل کا سامنا ہے۔ لاہور قلندرز نے کپتان اور کھلاڑی سمیت ہر چیز تبدیل کر لی۔ کرس گیل، برینڈن میک کولم اور اے بی ڈویلیئرز جیسے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا مگر نتائج میں کچھ زیادہ فرق نہیں آیا۔ رواں سیزن میں بھی لاہور قلندرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔
لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید سے پریس کانفرنس میں سوال ہوا کہ اب صرف لاہور کی ٹیم میں عاقب جاوید کا تبدیل کرنا باقی رہ گیا تو انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ تاریخ بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر نتائج اچھے نہ آئے تو مجھے کون اپنے ساتھ رکھے گا۔ لاہور قلندرز کی ٹیم گزشتہ تین پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کر سکی۔