پی ایس ایل فور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے فاسٹ بولر محمد سمیع نے پاکستان ٹیم میں واپسی کے لیے اب بھی امید نہیں چھوڑی۔ کراچی میں میچ سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد سمیع سے ان کی پاکستان ٹیم میں واپسی سے متعلق سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے جو میں کر رہا ہوں باقی سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ مجھے منتخب کرتے ہیں یا نہیں۔
محمد سمیع گزشتہ چار سال سے پی ایس ایل کا حصہ ہیں اور پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز میں بھی شامل ہیں۔ محمد سمیع نے پاکستان کی جانب سے 36 ٹیسٹ میں 85، 87 ون ڈے میں 121 اور 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ آخری مرتبہ 2016 میں پاکستان کی جانب سے کھیلے تھے۔