Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

لاہور قلندرز کے کپتان فخر زمان قذافی اسٹیڈیم میں میچز نہ ہونے پر افسردہ ہو گئے۔ کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ لاہور کے میچز کے لیے بہت پلان بنا رکھے تھے مگر افسوس ہے کہ وہاں میچز نہیں ہو رہے۔
فخر زمان نے کہا کہ لاہور قلندرز پی ایس ایل کی سب سے معروف فرنچائز میں سے ایک ہے اور امید ہے کہ ہماری ٹیم کو کراچی میں بھی بہت سپورٹ ملے گی، کراچی بھی ہمارا ہے اور لاہور بھی ہمارا ہے۔
رواں پی ایس ایل میں اپنی ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے لاہور قلندرز کے کپتان نے کہا ہماری ٹیم نے اس سال بھی بہت اچھے میچز کھیلے اور فائٹ کی مگر افسوس ہے کہ نتائج ہمارے حق میں نہیں گئے۔