Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

لاہور قلندرز ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹیم کے مالک فواد رانا کو پی ایس ایل کی سب سے مشہور شخصیت قرار دے دیا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ فواد رانا کو پورے پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے جس طرح وہ لاہور قلندرز کے ہر میچ میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے آتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ فواد رانا کے جوش و جذبے سے پتا چلتا ہے انہیں کرکٹ سے کتنی محبت ہے اور اسی وجہ سے وہ پی ایس ایل کی رونق ہیں۔
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ کرکٹ ہار جیت کا کھیل ہے نتائج جو بھی ہوں میں اپنا سفر لاہور قلندرز کے ساتھ ہی جاری رکھنا چاہوں گا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید پہلے سیزن سے لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔