لاہور قلندرز نے نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر ریان ٹین سکاٹے کی جگہ انگلش وکٹ کیپر بیٹسمین رکی ویسلز کی خدمات حاصل کر لیں اور وہ دیگر غیرملکی کرکٹرز کے ہمراہ کراچی پہنچ چکے ہیں جبکہ کیوی آل راؤنڈر کورے اینڈرسن کی جگہ سری لنکا کے آل راؤنڈر اسیلا گنارتنے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
رکی ویسلز نے 184 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 4,382 رنز بنا رکھے ہیں۔ 33 سالہ سری لنکن آل راؤنڈر اسیلا گنارتنے 6 ٹیسٹ، 31 ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
ریان ٹین ڈسکاٹے پشاور زلمی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں کمر کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جبکہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کورے اینڈرسن نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔