Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راؤنڈر کیرون پولارڈ پہلی مرتبہ پاکستان آئیں گے۔ وہ پی ایس ایل فور میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ پی ایس ایل کی ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں کیرون پولارڈ نے کہا کہ انھوں نے پاکستان کے بارے میں بہت اچھی باتیں سنی ہیں اس لیے پاکستان جانے کے لیے پرجوش ہوں۔
پاکستان سپر لیگ کی تعریف کرتے ہوئے کیرون پولارڈ نے کہا کہ پی ایس ایل دنیا کی ٹاپ لیگز میں سے ایک لیگ ہے اور اس میں کھیلنا کا مزہ ہی الگ ہے۔
جارح مزاج آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے ہمیشہ نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں کردار ادا کیا اور اس مرتبہ بھی بہت سے کھلاڑی سامنے آئے ہیں۔ کیرون پولارڈ پی ایس ایل فور میں اب تک 9 میچز کھیلتے ہوئے 16 چھکوں کی مدد سے 184 رنز بنا چکے ہیں۔