Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے میلے کو چار چاند لگانے کے لیے کئی ملکی اور غیرملکی مہمان نیشنل اسٹیڈیم کراچی آ رہے ہیں جبکہ شائقین کرکٹ وزیراعظم عمران خان کو بھی میدان میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائنل کے لیے وزیراعظم عمران خان اور سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو دعوت نامے بھیج دیئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔
پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے غیرملکی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق زیادہ تر شخصیات نے دعوت قبول کر لی ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن فائنل دیکھنے کے لیے 16 مارچ کو کراچی پہنچیں گے۔ کرکٹرز کی تنظیم فیکا کے سربراہ ٹونی آئرش آج کراچی پہنچ رہے ہیں جبکہ کرکٹ آسٹریلیا کے سیکیورٹی ماہر شان کیرل نے بھی پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ہے۔