Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

محمد حفیظ پاکستان سپر لیگ میں انجری کی وجہ سے پہلے لیگ سے باہر ہوئے اور پھر ڈاکٹرز نے انھیں چھ سے آٹھ ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔ محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس پر محمد حفیظ کے مداح پریشانی میں مبتلا ہو گئے کہ کہیں وہ ورلڈکپ سے بھی باہر نہ ہو جائیں۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق سے جب محمد حفیظ کی ورلڈکپ میں شمولیت کے بارے میں سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ محمد حفیظ کو میں اکیلا نہیں بلکہ سب چاہتے کہ وہ ورلڈکپ میں ٹیم کا حصہ ہوں مگر ڈاکٹرز نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔
انضمام الحق نے کہا کہ انجری کا جائزہ لینے کے بعد اگر صورت حال بہتر ہوئی تو محمد حفیظ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شامل کیا جائے گا اور پھر ورلڈکپ میں بھی کھیلایا جائے گا۔