بہت کم عرصے میں بھارتی ٹیم کی جانب سے شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین ریشب پنٹ نے سینٹرل کنٹریکٹ کی "اے کیٹیگری" میں جگہ بنا لی ہے۔ ریشب پانٹ گزشتہ سال سینٹرل کنٹریکٹ کی کسی بھی کیٹیگری میں نہیں تھے لیکن اب "اے کیٹیگری" میں شامل ہونے کے بعد وہ سالانہ پانچ کروڑ بھارتی روپے کمائیں گے۔
ریشب پانٹ نے اپنے کریئر کا آغاز زبردست انداز میں کیا تھا۔ انہوں نے اوول میں انگلینڈ کے خلاف شاندار ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور پھر آسٹریلیا میں بھارت کی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ریشب پانٹ کے علاوہ بھوونیشور کمار، شیکھر دھون اور محمد شامی بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں "اے کیٹگری" حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ ویرات کوہلی، روہت شرما اور جسپریت بمراہ بھی "اے کیٹیگری" میں شامل ہیں۔