Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دو سال کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کی قومی ٹیم میں واپسی ہو گئی۔ عمر اکمل آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلیں گے اور اچھی کارکردگی دکھا کر ورلڈکپ کیلئے اپنی جگہ پکی کر سکتے ہیں۔ انضمام الحق سے جب عمر اکمل اور مکی آرتھر کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات پر سوال ہوا تو انھوں نے کہا کہ سب میں اختلافات ہو جاتے ہیں اور وقت کیساتھ ختم بھی ہو جاتے ہیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ مکی آرتھر نے مجھے خود کہا کہ عمر اکمل اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے، اس کی فٹنس کا جائزہ لیں اور حتمی فیصلہ کریں۔ چیف سلیکٹر نے بتایا کہ عمر اکمل کو ڈراپ کسی ذاتی اختلاف کی وجہ سے نہیں بلکہ فٹنس مسائل کی وجہ سے کیا گیا تھا۔ عمر اکمل پی ایس ایل کے رواں سیزن میں سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔